حرم مطہر نیوز :  اسلامی جمہوری ایران میں موجود  امام زادوں  کے  متولیوں  کا دوسرا  اجلاس شیراز میں  حرم مطہر شاہ چراغ کی میزبانی میں آج صبح سے شروع ہوگیا ہے  اس اجلاس میں پورے ایران سے مختلف   امام زادوں کے مزاروں کے  متولی شریک ہیں  جن میں  حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی  آیت اللہ  محمد سعیدی ، حرم مطہر شاہ عبد العظیم حسنی  کے  متولی  آیت محمد محمدی رے شہری ، مسجد مقدس جمکران کے متولی  حجۃ الاسلام  والمسلمین محمد حسن رحیمیان، رہبر معظم  آیت اللہ العظمیٰ   خامنہ ای  دامت برکاتہ   کے نمائندہ  برای حج و زیارات  سید عبد الفتاح نواب ،  ادارہ اوقاف کے سربراہ  سید مہدی خاموشی، حرم امام رضا  علیہ السلام   حرم کے متولی کے نمائندہ    حجۃ الاسلام موحدی  اور  دیگر امامزادوں کی متولی شامل ہیں ۔

اجلاس کے آغاز میں   تمام متولیوں نے حضرت شاہ چراغ کی زیارت  سے کی  اور نماز ظہرین کے بعد  ضریح مطہر  کے غبار کو گلاب کے پانی سے  صاف کیا  ۔

اجلاس کے آغاز  میں  حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے  حرم  کے متولی آیت اللہ سعیدی نے  حرم مطہر کی جانب سے زائرین کو دی  گئیں  مختلف  سہولیات کا ذکر کیا۔  یہ اجلاس دو دن تک امام زادہ شاہ چراغ کے حرم مطہر میں جاری رہیگا۔