حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں بین الاقوامی دفتر کے شعبہ اردو کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی موقع پر تین روزہ (شب یکم۔دوم و سوم جمادی الثانی) مجالس کا انعقاد کیا گیا جس سے حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید ضیغم الرضوی صاحب نے خطاب کیا۔ مجالس کے اختتام پر پاکستان سے تشریف لائے مھمانان گرامی جناب میر حسن میر جناب شاھد بلتستانی اور جناب علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی۔ مجالس میں 20 ممالک کے زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کو جناب زہرا سلام اللہ علیہا کا پرسا دیا۔