حرم مطہر نیوز : دہہ کرامت کی مناسبت سے مختلف پروگرامز کی شروعات اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوری ایران میں موجود امام زادوں کے متولیوں کا تیسرا اجلاس قم المقدس میں حرم مطہر کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی میزبانی میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں پورے ایران سے مختلف امام زادوں کے مزاروں کے متولی جن میں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ محمد سعیدی ، حرم مطہر شاہ عبد العظیم حسنی کے متولی آیت محمد محمدی رے شہری ، مسجد مقدس جمکران کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن رحیمیان ، ادارہ اوقاف کے سربراہان، حرم امام رضا علیہ السلام حرم کے متولی احمد مروی اور دیگر امامزادوں کی متولی شریک ہوئے ۔