حرم مطہر نیوز: حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں فاتح کربلا حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے بین الاقوامی دفتر، اردو شعبہ کی جانب سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا جشن سے پاکستان سے تشریف لائے مھمان خصوصی حجت الاسلام مولانا سید اخلاق حسین شیرازی صاحب نے خطاب کیا جبکہ جناب سید مصطفی حسین ، جناب غلام مرتضی شیخ اور جناب ذاکر حسین نے جناب زینب سلام اللہ علیہا کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ نظامت کی ذمہ داری جناب سید شفیع حیدر رضوی صاحب نے انجام دی۔ جشن کے اختتام پر قرعہ کشی کے ذریعے بی بی زینب اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہما کے حرم کے متبرکات مومنین و مومنات میں تقسیم کئے گئے اور تمام زائرین کو پرچم حضرت زینب (علیہا السلام) اور پرچم جناب رقیہ (علیہا السلام) کی زیارت کروائے گئی۔ جشن کی محفل میں دنیا کے مختلف ممالک کے زائرین اور مجاورین نے شرکت کی ۔