حرم مطہر نیوز : حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور بانی مکتب تشیع حضرت امام صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر حرم مطہر کے بین الاقوامی دفتر کے اردو شعبے کی جانب سے جشن صادقین علیہم السلام منعقد کیا گیا جس میں زائرین اور مجاورین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جشن کی ابتدا تلاوت کلام الاہی سے ہوئی مولانا سید محمد جواد رضوی نے تلاوت کلام الاہی اور زیارت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ اس کے بعد جناب محمد بشارت امامی اور جناب سید امیر حسن رضوی نے نعت رسول مقبول پڑھی۔
حجت الاسلام مولانا سید ضیغم الرضوی نے جشن صادقین علیہم السلام سے خطاب کیا۔ جشن کے بعد تبرک دسترخوان جناب معصومہ سلام اللہ تقسیم کیا گیا۔