حرم مطہر نیوز :  کولمبیائی خاتون  جیزل آبیا  کاستیانوس  نے  حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں حاضر ہوکر اسلام قبول کر لیا  ۔ جیزل آبیا  کاستیانوس   کا کہنا تھا کہ دنیا میں   جس طرح  اسلام ، ایران  اور تشیع  کے بارے میں جو پروپیگنڈہ کیا جاتا  ہے وہ حقائق کے خلاف ہے۔

اس نے اپنے مسلمان اور شیعہ ہونے کے بارے میں بتایا کہ جب میرے والد محترم    نے کسی کام کے سلسلے   میں ایران  کا سفر کیا تو انہوں نے  واپسی پر بتایا کہ جو ایران اور تشیع کے بارے میں دنیا بتاتی ہے وہ حقیقت  کے منافی ہے اور اسلام کی سچی اور حقیقی تصویر  ایران ہی پیش کر رہا ہے ۔ اور یہی چیز میرےاسلام  اورتشیع کے بارے میں تحقیق کرنے کا سبب بنی  اور میں نے  مسلمان ہوکر مذہب  تشیع کو اختیار کیا  کیونکہ  مذہب  تشیع ہی  اسلام کا حقیقی چہرہ ہے۔

محترمہ جیزل آبیا  کاستیانوس   کا مزید کہنا تھا کہ  حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے  آپ کو خدا کے لئے وقف کردیا تھا اور ایسی  با عظمت خاتون کے ساتھ  منسلک ہونا  ہم کو اللہ سبحانہ کے نزدیک کرتا ہے۔ یہ میرے لئے سعادت ہے کہ  ایام   فاطمیہ میں حرم اہلبیت  علیہم السلام ہے میں آکر  اسلام کو  قبول کرنے کا شرف حاصل کیا۔