حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں بین الاقوامی دفتر کے شعبہ اردو کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے تین روزہ (شب یکم۔دوم و سوم جمادی الثانی)مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے جس کی پہلی مجلس منعقد کی گئی۔ جس سے حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید ضیغم الرضوی صاحب نے خطاب کیا۔اور مجلس کے بعد جناب میر حسن میر اور شاھد بلتستانی نے نوحہ خوانی کی۔ مجلس میں زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کو جناب زہرا سلام اللہ علیہا کا پرسا دیا۔
* نوٹ: کی جاتی ہے کہ یہ مجالس آج رات اور کل رات بھی حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستان حضرت نجمہ خاتوں میں منعقد ہونگی۔