حرم مطہر نیوز : وفات حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی مناسب سے بین الاقوامی دفتر اردو شعبہ کی طرف سے دو روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا جس سے حجت الاسلام والمسلمین سید حسن ظفر نقوی صاحب نے خطاب کیا اور پاکستان کے مشہور نوحہ خوان سید علی صٖفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی۔ اسی طرح مولانا عسکری امام صاحب ، مولانا سید عابد رضا نوشاد، مولانا سید شفیع حیدر رضوی، ذکی احسن اله آبادی اور محمد بشارت امامی نے کریمۂ اہلبیت (ع) کے محضر میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔