حضرت فاطمہ معصومہؑ نے ولایت کے بارے میں بہت ساری روایتیں اپنے اجدا د سے نقل کی ہیں،ان میں سے ایک روایت اپنی جدہ حضرت زہرا‏ؑ سے اور انہوں نے اپنے والد بزرگوار سے نقل کیا کہ :

رسول اللہ نے فرمایا: مَنْ‏ كُنْتُ‏ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ

جس کا میں مولا ہوں اس کے علی مولا ہیں

نیز فرمایا :أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ‏ مِنْ‏ مُوسَى‏

اے علی تم کو مجھ سے وہی نسبت ہے کہ جو ہارون کو موسی سے تھی

نیز فرمایا:مَنْ‏ مَاتَ‏ عَلَى‏ حُبِ‏ آلِ مُحَمَّدٍ مَاتَ شَهِيداً

جو آل محمد کی محبت پر مرتاہے وہ شہید مرتاہے۔