قم کےباعظمت دینی آثار میں سے ایک عظیم اثر مسجد اعظم ہے جو مرجع تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمی بروجردی کی بلند ہمتی کا ثمرہ ہے ،یہ مسجدحضرت فاطمہ معصومہؑ کے حرم کے نزدیک زائرین کی آسانی کے لئے بنائی گئی ۔
۱۱ ذیقعدہ ،روز ولادت باسعادت حضرت علی بن موسی الرضاؑ کو ایک خاص جاہ وحشم کے ساتھ اس مسجد کی بنیاد رکھی گئی۔
اس مسجد میں کئی بڑے مجتہدین درس دیتے ہیں ۔ مخصوص اوقات میں طلاب یہاں پر مباحثہ کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہاں پر مذہبی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔