حرم مطہر نیوز: حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شھادت کے موقع پر حرم مطہر کے بین الاقوامی دفتر شعبہ اردو کی جانب سے دو روزہ مجالس کا اہتمام کیا گیا جس سے پاکستان سے تشریف لائے مھمانان خصوصی حجت الاسلام سید شھنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور جناب سید علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی جبکہ مولانا عسکری امام صاحب ۔ جناب عوسجہ زیدی صاحب،جناب مرتضی نگری صاحب ،جناب محمد بشارت امامی صاحب ۔ مصطفیٰ تقوی و برادران نے بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ یہ مجالس شبستان حضرت نجمہ خاتون صحن صاحب الزمان میں منعقد ہوئیں ۔ دنیا کے مختلف ممالک کے زائرین اور مجاوری کی کثیر تعداد نے ان مجالس میں شرکت کر کے پرسہ پیش کیا ۔ جبکہ مجالس کے اختتام پر مومنین اور مومنات میں تبرک جناب سیدہ تقسیم کیا گیا ۔