حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں بین الاقوامی دفتر شعبہ اردو کی جانب سے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے غم اندوہ موقع پر مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید ضیغم الرضوی صاحب نے خطاب کیا مجلس عزا میں پاکستان ،ھندوستان،فرانس،انگلینڈ، متحدہ عرب امارات، ماڈاگاسکر،تنزانیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے زائرین اور مجاورین نے شرکت کی۔ پاکستان سے تشریف لائے نوحہ خواں جناب سید شادمان رضا نقوی نے نوحہ خوانی کے ذریعے کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں پرسہ پیش کیا۔جبکہ جناب وجیہ الحسن مصطفوی جناب سید عوسجہ زیدی ۔ جناب اظہر باقر خان۔ جناب غلام مرتضی شیخ نے اپنے اشعار اور مرثیوں سے کریمہ اہلبیت کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ نظامت کی ذمہ داری جناب سید شفیع حیدر رضوی نے انجام دی۔