یہ خوبصورت صحن چار ایوانوں شمالی جنوبی شرقی غر بی پرمشتمل ہے اس کا شمالی ایوان آستانہ کے میدان کی طرف سے داخل ہونے کا راستہ ہے ،جنوبی ایوان قبلہ کی طرف سے اورشرقی ایوان خیابان ارم (ارم روڈ) سے داخل ہونے کا راستہ ہے ایوان مغربی کہ جو’’ایوان آئینہ‘‘ ہے ان با جلالت ایوانوں کے ساتھ اس کاوجود اور وہ بھی صحن مطہر کے وسط میں اس کے وجود نے اس مقدس مکان کی زیبائی میں چار چاند لگادئے ہیں ۔
یہ صحن مرزا علی اصغر خان صدر اعظم کے آثار میں ہے جس کا تعمیری کام آٹھ سال کے طویل عرصہ تک چلا (۱۲۹۵ہجری سے۱۳۰۳ہجری)