حرم مطہر نیوز : حرم مطہر کے ب بین الاقوامی شعبہ کے انچارج جناب کمال ثریا اردکانی نے حرم نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کورونا کے ایام میں حرم مطہر زائرین کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا مگر ہم نے اس فرصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعہ مختلف زبانوں( عربی، اردو، انگلش ، تھائی ، اسپانیائی، آذری وغیرہ )میں ۱۶۰ پروگرامز کی ریکاڈنگ کی جن میں اردو اور انگلش کے لئے تفسیر قرآن کریم اور ایک جز کی روزانہ تلاوت شامل ہیں ۔ جن کو مذکورہ زبانوں کے مختلف چینلز نے اپنے چینلز سے نشر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی مناسبتوں ( ۱۹، ۲۱، اور ۲۳ رمضان المبارک ) کے لئے بھی حرم مطہر سے براہ راست پروگرامز نشر کئے گئے جن میں اعمال شب ہای قدر اور مجالس عزاء شامل ہیں۔