حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے بین الاقوامی دفتر کی جانب سے امام رضا علیہ السلام کے حرم کے تعاون سے دو مختلف پروگراموں کی ریکارڈنگ کی گئی. ایک پروگرام شب شعر خوانی کے عنوان سے ریکارڈ کیا گیا جس میں اردو ادب کی مشھور شعراء جناب احمد شھریار۔ عباس ثاقب۔ شفیع بھیک پوری۔ ایلیا جعفری اور سرور اعظمی نے امام رضا علیہ السلام اور حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے محضر میں نذرانہ عقیدت پیش کیا
اس کے علاوہ خواھران کے لئے ایک مخصوص پروگرام بھی ریکارڈ کیا گیا جس میں محترمہ فاطمہ جیوانی۔ طاھرہ عابدی اور مسرت فاطمہ نے کریمہ اہلبیت بی بی معصومہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
یہ پروگرام دھہ کرامت کے ایام میں حرم مطہر حضرت امام رضا علیہ السلام اور حضرت فاطمہ معصومہ قم کے آفیشل فیس بک پیجز سے نشر کئے جائیں گے۔