حرم مطہر نیوز : نجف سے کربلا مشی کے راستے میں موجود حرم مطہر کےموکب میں زائرین کی خدمت کے لئے جانے والے خادمین کی الوداعی تقریب حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہوئی اس پر وقار تقریب میں خادمین کے علاوہ زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں حرم مطہر کے موکب کے خادمین کے علاوہ حرم مطہر کے متولی حضرت آیت اللہ سعیدی دامت برکاتہ نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
حرم مطہر کا موکب ستون نمبر ۱۰۸۰ پر واقع ہے جس میں خادمین ۷ صفر سے زائرین کی خدمت کے لئے حاضر رہینگے۔