خطیب محترم نے بیان کیا کہ جناب سکینہ سلام اللہ علیہا کی سیرت تمام بچیوں کے لئے نمونہ عمل ہے کہ جن کو سب سے زیادہ حجاب کی فکر تھی کنیزان سکینہ سلام اللہ علیہا کو چاہئے کہ حجاب کی پاسداری کریں۔
حرم مطہر نیوز : حرم مطہر میں جناب سکینہ سلام اللہ علیہا کی شھادت کے موقع پر حرم مطہر کے بین الالقوامی دفتر شعبہ اردو کی جانب سے کم سن بچیوں کے لئے ایک مجلس عزا منعقد کی گئی جس سے حجت الاسلام مولانا علی عباس خان صاحب نے خطاب کیا۔ اور اہلبیت جناب محمد بشارت امامی اور جناب غلام مرتضی نگری نے نوحہ و مرثیہ خوانی کی۔ جناب سکینہ سلام اللہ علیہا کی یاد میں بچیوں میں چادر بھی تقسیم کی گئی ۔