حرم مطہر نیوز : حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں آپ کی شہادت کے موقع پر دو روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا۔

مجالس کو خطاب حجت الاسلام والمسلمین جناب ضیغم الرضوی نے کیا جبکہ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے نوحہ خوان جناب علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی۔

اس کے علاوہ سید شفیع حیدر رضوی، سید رضا عباس ( رجو آغا ھندوستان) جناب ایمن رضوی، جناب سید یاور عباس زیدی اور جناب محمد بشارت امامی نے اشعار ، سوز و سلام اور مرثیہ خوانی کے ذریعے جناب معصومہ سلام اللہ علیہا کے محضر میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔