حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے   شعبہ  بین الملل  میں  غیر ایرانی طلاب کے لئے درس اخلاق کا جلسہ منعقد  ہوا  جس  میں  آیت  اللہ سید عادل العلوی  نے اخلاق کے مختلف پہلو ؤں پر روشنی ڈالی ۔ آیت اللہ عادل علوی نے اپنے خطاب میں طلاب کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ طلاب کرام کو تقویٰ کے لحاظ سے عام  افراد  سے  ایک قدم  آگے ہونا چاہئے ۔ اگر عوام واجبات کے پابند ہیں تو طلاب عزیز کو واجبات کے ساتھ  مستحب کاموں کو بھی انجام دینا چاہئے اور مکروہات سے بھی اجتناب کرنا چاہئے درس اخلاق  کا اختتام امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل  کی دعا کیساتھ ہوا۔