حرم مطہر نیوز :  حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں بین الاقوامی دفتر کے شعبہ اردو کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے تین روزہ (شب یکم۔دوم و سوم جمادی الثانی)مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔  جس سے حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید ضیغم الرضوی صاحب نے خطاب کیا اور   جناب میر حسن میر اور جناب  شاہد بلتستانی نے نوحہ خوانی کی۔ مجلس عزاءمیں  مختلف ممالک ( پاکستان، ہندستان ، جرمنی، آسٹریلیا ،کینیڈا اور دیگر ممالک)   کے زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کو جناب زہرا سلام اللہ علیہا  کا  پرسا دیا۔