حرم مطہر نیوز: شھادت حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے حرم مطہر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں تین روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے حجت الاسلام مولانا سید شھنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ جبکہ جناب میر حسن میر۔ جناب شاھد بلتستانی نے نوحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ جناب نیر جلالپوری۔ جناب میر تکلم میر ۔ میر سجاد ۔ مولانا ساجد حسین رضوی نے اپنے کلام کے ذریعے جناب سیدہ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جبکہ سوز خوانی کے فرائض ادارہ ترویج سوز خوانی نے انجام دئے۔ مجالس میں پاکستان۔ ھندوستان۔ ایران ۔ عراق آمریکا۔ جرمنی۔ آسٹریلیا۔ انگلستان اور دیگر ممالک کے زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔