حرم مطہر نیوز: قم المقدس حرم کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شھادت کی مناسبت سے تین روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا مجالس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین سید منتظر مھدی رضوی نے خطاب کیا اور پاکستان سے آئے ہوئے نوحہ خواں اور شعرا جناب میر حسن میر ، جناب شاھد بلتستانی، میر تکلم، میر سجاد ، حسنین عباس ، انجمن ترویج سوز خوانی، و دیگران نے نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی۔ واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے اس سال مجالس آنلائن نشر کی گئیں۔