حرم مطہر نیوز : حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کو دو ماہ بعد زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ تولیت محترم آیت اللہ سعیدی نے حرم مطہر کے دروازوں کو آج صبح 7 بجے زائرین کریمہ اہلبیت علیہا السلام کے لئے کھول دیا ہے اس موقع پر زائرین کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی۔ یاد آوری کی جاتی ہے کہ حرم مطہر کو کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے بچنے کے لئے احتیاط کے طور پر زائرین کے لئے بند کیا گیا تھا۔