حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ادارہ بین الملل شعبہ اردو کی جانب سے اردو زبان طلاب کے لئے صحن امام ہادی شبستان حضرت زہرا سلام اللہ علیہا میں درس اخلاق منعقد کیا گیا جس سے حضرت آیۃ اللہ سید عادل العلوی نے خطاب کیا ۔ آیت اللہ عادل علوی نے طلاب سے خطاب میں حوزہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ قم میں رہنے کی بہت بڑی فضیلت ہے اور اس فضیلت کو حاصل کرنے کے لئے زہد اور تقویٰ کے ہمرام حصول علم کے لئے بہت جدوجہد کرنی چاہئے ۔ حوزہ علمیہ قم میں تحصیل علم ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے آپ کا یہاں آنا یقینا آپ کے والدین یا بزرگوں کی نیکیوں کے صلہ اور حضرت معصومہ سلام اللہ کی خصوصی عنایتوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ ہم سب کو اس نعمت کی قدر کرنی چاہئے ۔حوزہ سے جانے کے بعد آپ کو اس نعمت کا قدر ہوگا۔ پروگرام میں طلاب محترم اور مجاورین نے شرکت کی۔ درس کا اختتام نماز ظہرین سے ہوا۔