1۔ زیارت سے پہلے وضو کریں، پاک و پاکیزہ لباس پہنیں، خوشبو لگائیں۔
2۔ حرم مطہر،انبیاءؑ اور فرشتوں کے نزول کی جگہ ہے لہذا پورے خضوع و خشوع کے ساتھ حرم میں داخل ہوں۔
3۔ حرم میں داخل ہوتے وقت ظاہری ادب کابھی لحاظ رہے۔ 4۔حرم مطہر میں وارد ہونے سے پہلے اذن دخول پڑھیں۔
5۔ حرم مطہر میں جتنی دیر بھی رہیں زیارت،نماز،قرآن مجید کی تلاوت، دعا و مناجات میں مشغول رہیں اور غیر ضروری باتوں سے پرہیز کریں۔
6۔ حرم مطہرسے باہر نکلتے وقت ضریح کی طرف پشت کرتے ہوئے نہ نکليں۔
7۔ حرم مطہر میں بلاوجہ بیٹھنے یا سونے سے پرہیز کریں۔
8۔ حضرت فاطمہ معصومہ س کے حرم مطہر میں خاندان عصمت کی کچھ خواتین مدفون ہیں لہذا سب کی زیارت کی نیت سے ایک سلام اس طرح پڑھا جائے:السلام علیكنّ یا بنات رسول اللّه ورحمة اللّه وبركاته ۔