حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا  کے  ادارہ بین الملل کے  شعبہ اردو  میں ہر سال کی طرح اس سال بھی   رمضان المبارک کی مناسبت سے درس اخلاق  ، قرآن کریم کی تجوید اور ترتیل  کی کلاسز  کا سلسلہ ہر روز شام  ۶ بجے سے ۷ بجے  تک جاری ہے  اور   قرآن کریم سے عشق اور محبت  رکھنے والے افراد اس پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں  ۔ پروگرام کا یہ سلسلہ  حرم مطہر کے صحن صاحب الزمان میں برپا ہے ۔ قرآن کریم سے والہانہ  محبت رکھنے والے افراد  کو  ان کلاسز میں شرکت کی  دعوت دی جاتی ہے کہ وہ  اس  نورانی محفل میں شرکت فرما کر   اپنے قلوب کو  نور قرآن  سے منور فرمائیں ۔