حرم مطہر نیوز : ۲۲ بہمن انقلاب اسلامی ایران کی ویں ۴۱ سالگرہ کے موقع پر ایران کے تمام شہروں میں عظیم اجتماعات اور ریلیاں منعقد کی گئیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انقلاب اور رہبر معظم مد ظلہ العالی کے ساتھ تجدید عہد کیا۔ واضح رہے کہ ۲۲ بہمن جو کہ حقیقت میں انقلاب اسلامی جمہوری ایران کی فتح کا دن ہے اس کے ساتھ مستکبرین کے خلاف احتجاج کا دن بھی شمار ہوتا ہے جس میں ہر سال زیادہ سے زیادہ جوش و خروش اور ہمدلی دیکھنے کو ملتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کی آزادی کا دن اس سال شہداء اسلام شہید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس ( اعلی اللہ مقامہم ) کے چہلم کے دن کے ساتھ مصادف تھا جس وجہ سے لوگوں میں کافی جوش خروش نظر آیا جو شہداء اسلام کو خراج عقیدت پیش کر رہے تھے۔