حرمِ مطہر نیوز: حرم مطہر حضرت فاطمه معصومہ قم سلام اللّہ علیھا میں تاریخ کے سیاہ ترین دن( یوم انہدام جنت البقیع ) کی مناسبت سے حرم مطہر بین الاقوامی دفتر شعبہ اردو کی جانب سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
جس میں نظامت کے فرائض مولانا سید سرور اعظمی صاحب نے انجام دیے
، مولانا سید محمد جواد رضوی نے قرآنِ کریم کی تلاوت کی اور حجّت الاسلام مولانا سید علی افضل زیدی صاحب نے مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ
8شوال انہدام جنت البقیع کے دلخراش موقع پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور یہ علماء و مفتیوں سے قبروں کی تخریب کا جو فتوی لیا گیا اس سے پتہ چلتا ھے کہ یہ سارے کام بغض اہل بیت میں انجام دئے گئے، در حالیکہ آیت مودت گواہ ہے کہ ان سے محبت کی جائے نہ کہ نفرت اور افسوس یہ ہے کہ قبرستان میں میں ہر ایک کی قبر کے پاس جا سکتے ہیں لیکن وہ قبریں جو محمد وآل محمد کے گھرانے والوں کی ہیں جو شعائر اللہ ہیں ان کی قبروں پر نہیں جا سکتے یہ کہاں کا انصاف ہے ۔؟
ہم ان پاک ہستیوں کی بارگاہ میں جا کر قرآن کی آیت و ابتغوا اليه الوسيلة پر عمل کرتے ہیں۔
خدا سے دعا ہے کہ جلد از جلد جنت البقیع کی تعمیر کا کام شروع ہو ۔

مجلس کے بعد جناب سید محمد اصغر رضوی صاحب نے نوحہ خوانی کی
عزادارانِ جنابِ سیِّدہ سلام اللّٰه علیھا نے بیبی معصومہ قم سلام اللّٰه علیھا کے حضور عزاداری کے ذریعے پرسہ پیش کیا۔۔!!
مجلسِ عزا میں زائرین اور مجاورین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اور آخر میں تبرّک تقسیم کیا گیا۔۔!!