حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں شھادت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے حرم مطہر کے بین الاقوامی دفتر شعبہ اردو کی جانب سے دو روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔ مجالس سے خطاب حجت الاسلام و المسلمین عالیجناب سید ضیغم الرضوی صاحب نے کیا جبکہ پاکستان سے تشریف لائے نوحہ خوان جناب سید رضا عباس زیدی نے نوحہ خوانی اور سید شفیع حیدر رضوی ، سید مصطفی تقوی و برادران ، جناب ندیم سرسوی، جناب عوسجہ زیدی، جناب محمد بشارت امامی اور سید محمد رضوی نے اپنے اشعار اور سوز و سلام کے ذریعے بیبی معصومہ کی بارگاہ میں پرسہ پیش کیا۔









