- امامزاده موسی مبرقع : آپ امام محمد تقی علیه السلام کے بلا فصل بیٹے هیں . آپ سنه ۲۵۶ هجری میں قم المقدس تشریف لائے آپ کا چهرا بهت زیاده نورانی تھا اس وجه سے آپ کی جناب یوسف علیه السلام سے تشبیه دی جاتی تھی. جب آپ گھر سے باهر نکلتے تھے تو لوگ آپ کو دیکھنے کے لئے لوگ صف بسته راستے میں کھڑے هو جاتے، نا محرم کی نگاهوں کی وجه سے آپ چهرے پر نقاب لگاتے تھے اسلئے آپ کو مبرقع ( نقاب لگانے والا ) کها جاتا هے. آپ کی وفات ۲۹۶ ھ. ق میں هوئی.
آپ صاحب کرامات هیں اور آپ کی کرامات پر متعدد کتابیں لکھی گئی هیں.
جن کے نام ذیل میں هیں.
الف: (البدرالمشعشع فی الحوال موسی المبرقع) تالیف محدث نورری صاحب كتاب مستدرك.
ب: (اضواء علی حیات موسی المبرقع و ذریته) تالیف فرزند مرحوم حاج سید علی نقی كشمیری.
ج: ( ستاره درخشان آسمان امامت و ولایت ) تالیف سید مصطفی برقعی… .
ایڈریس : خیابان آذر ، کوچه چهل اختران
- امامزادگان چهل اختران: آپ کی تعداد چالیس هے . آپ امامزاده موسی مبرقع کے جوار میں مدفون هیں جو متعدد اوقات میں اس جگه پر دفن هوئے . سب سے پهلے سن 378 ھـ ق میں 14 رضوی مستورات اس جگه پر دفن هوئیں جن کے نام تاریخ میں محفوظ هیں. زمانه گذرنے کے ساتھ اور بھی رضوی سادات (مرد اور خواتین) اس جگه پر دفن هوئے اس وقت حرم پاک میں دفن امامزادگان کی تعداد 40 هے ستاروں سے جن کی نسبت دی گئی هے اور ان کو ( چهل اختران ) یعنی چالیس ستارے کها جاتا هے.
ایڈریس : خیابان آذر ، کوچه چهل اختران
- امامزاده سید علی: آپ تین واسطوں سے حضرت ابوالفضل عباس علیه السلام اور چار واسطوں سے امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیه السلام کی نسل سے هیں . آپ کی سخاوت بهت مشهور تھی . آپ صاحب کرامات تھے اس وجه سے قم اور اطراف قم کے لوگ آپ کے مرید هوئے اور آپ سے خاص لگائو رکھتے تھے اور رکھتے هیں.
ایڈریس: خیابان 15 خرداد میدان شهید صادقی.
- امامزاده شاه جمال الدین علیه السلام: آپ امام موسی کاظم علیه السلام کی نسل سے هیں آپ کے ساتھ آپ کے پوتے بھی مدفون هیں. مرحوم ناصرالشریعة اپنی کتاب میں لکھتے هیں که امامزاده شاه جمال کی مزار اراک روڈ پر واقع هےآپ کا حرم چند ایوانوں پر مشتمل هیں.
ایڈریس : خیابان اراک ـ بعد از جاده اراک
- امامزاده جعفر غریب علیه السلام: آپ کے بارے میں مرحوم ناصر الشریعة لکھتے هیں که احتمالا آپ کا سلسله نسب اس طرح هے جعفر ابن علی ابن حمزه ابن احمد ابن محمد ابن اسماعیل ابن محمد ابن عبد الله باهر ابن امام زین العابدین علیه السلام البته یه مسلم هے که آپ امام موسی کاظم علیه السلام کی نسل سے نهیں هیں بلکه امام زین العابدین علیه السلام کی نسل سے هیں..
ایڈریس: ورودی جاده قدیم کاشان ـ جنب بقیع /
- امامزاده ناصر علیه السلام: آپ نویں هجری میں قم آئے. آپ ایک با عظمت اور جلیل القدر شخصیت کے حامل تھے آپ امام حسن مجتبی علیه السلام کی اولاد میں سے هیں. آپ کی وفات 828 هجری میں هوئی.
ایڈریس : چهار راه بازار روبروی مسجد امام حسن عسکری علیه السلام
- امامزاده حمزه علیه السلام: آپ امام موسی کاظم علیه السلام کی نسل سے هیں آپ اپنے دادا احمد اور اپنے والد حسین کے ساتھ اس جگه پر دفن هیں . کیوں که آپ بهت مشهور اور با عظمت تھے اس وجه سے یه حرم آپ کے نام سے مشهور هو گیا.
ایڈریس : ( فارسی ) خیابان آذر کوچه 102
- امامزاده جعفر شهید علیه السلام : آپ امام موسی کاظم علیه السلام کی نسل سے هیں . آپ کے بارے میں مرحوم علامه فیض اپنی کتاب میں لکھتے هیں که اس گنبد کے نیچے ایک عظیم اور قابل احترام شخصیت موسوی سید دفن هے جیسا که گنبذ کےٹائلس پر بھی لکھا گیا هے که آپ کو شهید کیا گیا تھا.
ایڈریس : خیابان امامزداه ابراهیم علیه السلام بعد از میدان معصومیه.
- امامزاده علی بن جعفر علیه السلام : آپ امام جعفر صادق علیه السلام کے بلا فصل بیٹے هیں. آپ بھی دوسرے امامزادوں کی طرح علم ، زهد اور تقوی میں مشهور تھے.مرحوم شیخ عباس قمی ( رحمه الله ) اپنی کتاب منتهی الامال میں لکھتے هیں که علی ابن جعفر علیه السلام با عظمت ، صاحب جلالت ، بهت زیاده پرهیز گار اور سخی سید تھے. آپ نےڀ پانچ اماموں کے زمانوں کا ادراک کیا . اور ان کی خدمت میں رهے. آپ همیشه اپنے بڑے بھائی کی خدمت کرتے تھےنیز ان سے علوم دینی بھی کسب فرماتے تھے.
ایڈریس : انتهای خیابان انقلاب ، گلزار شهداء.
- امامزاده احمد (علیه السلام) : آپ امام زین العابدین علیه السلام کے نسل سے هیں. مرحوم ناصر الشریعة اپنی کتاب میں لکھتے هیں کچھ معتبر افراد جنهوں نے قبر مبارک پر لکھا هوا دیکھا تھا جو اس وقت مٹ چکا هے اس سے معلوم هوا هے که آپ کا اسم گرامی جو قبر مبارک پر لکھا هوا تھا وه حارث بن زید بن علی ابن الحسین علیه السلام هے جو اس وقت شاهزاده احمد کے نام سے مشهور هیں.
ایڈریس : خاکفرج.
- امامزاده سیدمعصوم (علیه السلام): اس جگه پر کون مدفون هیں تاریخ دانوں نے اس میں اختلاف کیا هے.. آپ صاحب منزلت و جلالت تھے. آپ21 واسطوں سے امام زین العابدین علیه السلام کے نسل سے هیں.
ایڈریس : بلوار توحید، بعد از میدان نبوت.
- امامزاده سلطان محمد شریف علیه السلام
محدثین شیعه کے بقول آپ جلیل القدر ، ثروتمند و سخاوتمند، ذهین اور بهت سی خوبیوں کے حامل تھے. آپ بچپن میں هی شفقت پدری سے محروم هو گئے تھےجس کے بعد آپ کی کفالت اور تربیت آپ کے چچا ابو محمد حسن کے زیر سایه انجام پائی.
آپ کے بارے میں کتاب انوار المشعشعین میں بیان هوا هےکه : آپ دیندار ، صاحب فضل و کرامت اور کھلا دل رکھنے والے انسان تھے. اپ کی وفات 398 هجری میں ری میں هوئی اور آپ کے جنازے کو قم لاکر دفن کیا گیا.
ایڈریس : خیابان انقلاب ( چهار مردان ) کوچه شتر خان