حرم مطہر نیوز: حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں عید سعید غدیر کے موقع پر ادارہ بین الملل۔ شعبہ اردو کی جانب سے ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا
جس سے حجت الاسلام مولانا سید ضیغم الرضوی صاحب نے خطاب کیا جبکہ حجت الاسلام مولانا عسکری امام خان صاحب اور جناب سید امیر حسن رضوی صاحب نے امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
نظامت کی ذمہ داری جناب سید شفیع حیدر رضوی صاحب نے انجام دی۔
جشن کی محفل میں دنیا کے مختلف ممالک کے زائرین اور مجاورین نے شرکت کی ۔