حرم مطہر نیوز : حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب سے عشرہ ولایت کی مناسبت سے کرونا متاثرین اور نیاز مند افراد کے درمیان ہر روز ۶۰۰۰ غذا ئیں تقسیم کی جارہی ہیں۔ اس کام میں حرم مطہر کے ساتھ امام خمینی کمیٹی کا تعاون بھی شامل ہے۔ یہ غذائیں حرم مطہر کے مہمانسرا میں تیار کی جاتی ہیں جس کے بعد نیازمند افراد کے گھروں تک پہنچائی جاتی ہیں۔