اس صحن کا رقبہ ۸۰۰۰ مربع میٹر ہے اس صحن میں بھی چاروںطرف سے داخل ہونے کا راستہ ہے مشرق کی طرف سے شبستان امام خمینی رضوان اللہ علیہ، مغرب کی طرف سے پل آہنچی، شمال کی طرف سےمسجد اعظم اور جنوب کی طرف سے بلوار بہار۔ اس صحن کے درمیان جدید طرز کا بنا ہوا ایک خوبصورت حوض ہے جس کی کشش رات کے وقت تیز روشنی میں اور بڑھ جاتی ہے ،سفید سیمنٹ اور اینٹوں سےقرآنی آیات کو جدید انداز کے عربی خط میں لکھا گیا ہےجو دیکھنے والوں کے لئے خاص توجہ مرکزہے ۔