حرم مطہر نیوز: حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں شہزادی کونین جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے بین الاقوامی دفتر کے اردو شعبہ کی جانب سے دو روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے حجت الاسلام مولانا عقیل عباس معروفی صاحب اور حجت الاسلام مولانا سید علی افضل زیدی صاحب نے خطاب کیا۔ جبکہ مولانا سید شفیع حیدر رضوی، مولانا سید ایمن رضوی،مولانا وجیہ الحسن اور مولانا سید امیر حسن رضوی نے بارگاہ سیدہ میں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ مجالس میں زائرین اور مجاورین نے شرکت کر کے جناب معصومہ سلام اللہ علیہا کو ان کی دادی کا پرسہ پیش کیا۔