یہ شبستان بالکل شبستان امام خمینی رضوان اللہ کے نیچے ہے اس کی چوڑائی بھی شبستان امام خمینی رضوان اللہ کے برابر ہے اس کو ایک خاص ترتیب اورڈیزائن کے ساتھ مذہبی پروگراموں کے لئے بنایا گیا ہے لیکن حرم مطہر میں مجمع بڑھ جانے کی صورت میں اس کو خواتین کے لئے مخصوص کردیا جا تاہے قابل توجہ بات یہ ہے کہ اس شبستان کی سطح نہر [جوبرسات کے علاوہ خشک رہتا ہے ]کی سطح سےنیچے ہے جو کہ حرم کے قریب ہے تاکہ اگر کبھی ضرورت پڑے تو دریا کی سطح پر بھی نماز جمعہ اورجماعت کو برپا کیا جا سکے۔یہ طرز منتظمین اور انجینئر وںکی دوراندیشی کو ظاہر کرتی ہے کیونکہ شرعی لحاظ سے امام جماعت کے کھڑے ہونے کی جگہ مامومین کے برابر یاان سے نیچے ہونی چاہئیے۔