اس شبستان کا رقبہ ۸ ہزار مربع میٹرہے اور اس میں چاروں طرف سے داخل ہونے کا راستہ ہے مشرق میں خیابان ارم(ارم روڈ) کی طرف سے جنوب میں بلوار بہا ر کی طرف اور مغرب میں صحن صاحب الزمان کی طرف سے اور شمال میں حرم مطہر کی طرف سے داخل ہونے کا راستہ ہے۔ اس شبستان میں کئی چھوٹے ستون ہیں اورچار بڑے ستون ایسے ہیں جن پر مربع شکل میں ایک گنبد واقع ہے شبستان کے قبلہ ایک باعظمت محراب ہے جس کو اسلامی نقش ونگار سے مزین کیا گیا ہے کھڑکیوں کی ڈیزائن اور شبستان کی روشنی نے ایرانی طرز تعمیر کے حسن کو اور بھی دیدہ زیب اور خوبصورت کردیاہے ۔