حرم مطہر  نیوز :  انقلاب اسلامی کے بانی رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ۳۱ ویں  برسی آج   ایران  سمیت  دنیا بھر میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی  ہے۔ اس موقع پر رہبر معظم انقلاب نے اپنی  براہ راست گفتگو میں  امام خمینی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رضوان  اللہ  تحول اور تبدیلی کے امام تھے  یعنی جو چیز ہے فقط  اس پر اکتفا   نہ کیا جائے۔ امام خمینی اللہ سبحانہ کی ذات  پر کامل ایمان رکھتے تھے ۔ امام خمینی نے دین کی حقیقی معنیٰ کو لوگوں کے سامنے بیان کیا۔ ان کی تحریک  آج بھی ایران سمیت پوری  دنیا  میں جاری ہے جس کا مشاہدہ آج  آپ امریکا سمیت پوری دنیا میں ملاحظہ کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا  کرتے ہیں کہ انقلاب اسلامی کے ستونوں کو اور بھی مظبوط بنائے  اور امام خمینی سمیت تمام مرحومین کے درجات میں بلندی عنایت فرمائے آمین۔