حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں پیغمبر اسلام ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی ﷺ کی رحلت اور امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر مجلس عزاء منعقد کی گئی جس کو حجت الاسلام جناب عون محمد نقوی صاحب نے خطاب کیا اور سیرت پیغمبر اکرم ﷺ و امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام بیان کی۔ مجلس میں زائرین اور مجاورین نے شرکت کی اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کو اپنے جد امجد کا پرسہ دیا ۔