حرم مطہر نیوز : حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی قم المقدسہ آمد پر سے ہر سال کی طرح اس سال بھی حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اور اہالیان قم المقدسہ کی طرف سے ایک عظیم الشان پیدل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ پیدل مارچ میں موجودہ شرکاء ہاتھوں میں پھول اٹھائے ہوئے اسی راستہ سے قم شہر کے باہر جاتے ہیں جس راستہ سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا قم المقدسہ میں تشریف لائی تھیں اس ریلی میں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خادمین کے علاوہ زائرین اور مجاورین کی بہت بْڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ پیدل مارچ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے قم المقدسہ میں تشریف آوری والے دن سے ہر حال ۲۳ ربیع الاول کو منعقد کیا جاتا ہے۔ پیدل مارچ حرم مطہر کے صحن امام رضا علیہ السلام میں اختتام پذیر ہوا۔