حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں بی بی دو عالم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانسوز رحلت کے موقع پر اردو زبان زائرین اور مجاورین کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا ۔ مجلس عزاءسے حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب سید ضٰغم الرضوی نے خطاب کیا ۔ خطیب محترم نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کی عظمت اسلئے بھی زیادہ ہے کہ آپ عالمہ ، عابدہ ہونے کے ساتھ ساتھ مدافع ولایت بھی ہیں۔ آپ نے مدینہ منورہ سے ولایت کے دفاع کے لئے ایران کا سفر کیا ۔ مجلس عزاء میں زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔