حرم مطهر حضرت فاطمه معصومه سلام الله علیها  کےمیوزیم  کا شمار اسلامی جمهوری ایران  کے قیمتی اثاثوں میں هوتا هے.    میوزیم کا  افتتاح سن  1314 شمسی میں پهلے عمومی ایرانی  میوزیم   اور صوبه قم کے پهلے تاریخی میوزیم  کے عنوان سے حرم مطهر میں  موجوده مسجد مطهری کی جگه پر   کیا گیا جو که بعد میں مسجد مطهری سے میدان آستانه کی طرف منتقل هوا.

یه میوزیم تین طبقوں پر مشتمل هے جس میں 5000 سے زائد تاریخی اور قیمتی اشیاء محفوظ هیں جن میں زیاده تر  اشیاءمؤمنین کی طرف سے حرم مطهر کو هدیه  کی گئی هیں.

حرم مطهر کے میوزیم میں قبل از اسلام اور بعد از اسلام کی بهت سی قیمتی اشیاء  محفوظ هیں جن میں

  1. نفیس خطی قرآن جن کی تاریخ دوسری صدی هجری سے لیکر 14 صدی هجری تک  هے جو مختلف خطی  نسخوں ، تزیین آرائی اور بهترین جلد سازی پر مشتمل هیں.
  2. سونے سے لکھی گئیں قرآنی آیات کے بورڊڈ  اور  مختلف فونٹس سے لکھا گیا زیارت نامه
  3. قبل از اسلام اور بعد از اسلام کے زمانے کے سونے، چاندی اور پیتل کے سکے. اسلامی زمانه کا قدیمی ترین  سکه  سن 80 ھ. ق  اور قبل از اسلام کا قدیمی ترین  سکه  اشکانی زمانے کا  هے.
  4. مٹی سے بنے هوئے برتن جو بهت هی خوبصورت اور دلکش   گل کاری سے مزین هیں جن کی تاریخ   1000 سال حضرت عیسی علیه السلام کی ولادت سے پهلے کی هے جو  ایران کے مختلف شهروں جیسے سیلك ، كاشان، ری، جرجان، قم اور  نیشابور سے  ملے هیں.
  5. مشهور سیاسی اور مشهور شخصیتوں کے نقوش و نگار جسے مشهور اور معروف ایرانی  نقاشوں جیسے استاد  معین مصور، لطف علی صورتگر، اسماعیل نقاشباشی وغیره نے بهت هی عمده اور  بهترین طریقے سے بنائے هیں.
  6. ریشم ، اون اور قیمتی دھاگوں سے بنائے گئے نفیس اور عمده قالین جن پر بهت هی صفائی  کے ساتھ مختلف چیزوں کے نقوش بنائے گئے هیں (زمانه صفوی).
  7. جنگی سامان جیسے نیزه، تلوار چاقو جن میں سے کچھ کا غلاف سونے اور قیمتی جوهرات  کا هے.
  8. انواع اور اقسام  کے قیمتی اور قدیمی پتھر .
  9. ضریح مطهر کے استعمال شده سونے اور چاندی پرانے دروازے اور کھڑکیاں.
  10. سمندر سے لائے گئے انواع و اقسام کےصدف، اور مختلف سمندری اشیاء.

اس کے  علاوه بهت ساری قیمتی اشیاء حرم مطهر کے میوزیم می موجود هیں.

 

ايڈريس : قم / ميدان آستانه / موزه آستان مقدس قم.

تلفن:  37741491 009825        3 7175243 009825

فکس::7831288  3

کد پستی : 37834-37137