حرم مطہر نیوز: ولادت با سعادت امیر کائنات ،مولود کعبہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر حرم مطہر کے بین الاقوامی دفتر،شعبہ اردو کی جانب سے جشن منعقد ہوا۔ جس سے حجت الاسلام مولانا سید علی افضال رضوی صاحب نے خطاب کیا اور جناب غلام مرتضی شیخ صاحب نے امیر کائنات کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ نظامت کے فرائض جناب غلام پنجتن مبارکپوری نے انجام دیے۔ پروگرام میں زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آخر میں تبرک تقسیم کیا گیا۔