حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ادارہ بین الملل شعبہ اردو کے توسط سے اردو زبان زائرین اور مجاورین کے لئے ضریح مطہر کی غبار صاف کرنے کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا اس کے بعد کو حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے ماندگاری نے حاضرین سے خطاب کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ اپنی قدر اور منزلت کو پہچانیں ، آپ کو بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا نے اپنے دسترخوان پر مدعو کیا ہے اس نعمت پر مغرور نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ غرور اور تکبر سے اعمال ضایع ہو جاتے ہیں ۔ مراسم کے آخر میں ایران کے مشہور ذاکر آقائے اشعری نے نوحہ خوانی کی اور مراسم کا اختتام امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی دعا کیساتھ ہوا۔