حرم مطہر نیوز : انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت آیت اللہ خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے وطن واپس آنے کے دن کی مناسبت سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سمیت پورے ایران میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں اور پورے ایران میں سائرن بجائے گئے۔ اس سلسلے میں حرم مطہر میں منعقدہ پروگرام سے حرم مطہر کے متولی آیت اللہ سعیدی۔ دفتر رہبر معظم انقلاب کے مسئول اور دیگر شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے امام راحل کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ پروگرام کے بعد تجدید عہد کے لئے تمام افراد امام راحل کے گھر تشریف لے گئے اور ان کے گھر پر پھول نشاور کئے