حرم مطهر حضرت فاطمه معصومه سلام الله علیها کے رابطه عامه کے مسئول حجة الاسلام والمسلمین جواد بهشتی پور نے ایک انٹرویو میں کها هے که حرم مطهر کی مشرقی پارکنگ میں مستقل نمائش برپا هے. اس نمائش میں حضرت معصومه سلام الله علیها کی زندگی کے متعلق اور تاریخ کو آسانی کے ساتھ لوگوں کےاذهان تک پنهنچانے کیلئے اهتمام کیا گیا هے. یه نمائش آٹھ کمروں پر مشتمل هے جس میں حضرت معصومه( س) کی ولادت سے شهادت تک کے واقعات کو لکڑیوں سے بنی هوئی خوبصورت تصویروں کے قالب میں پیش کیاگیا هے . اس نمائش کی خصوصیت یه هے که وهاں پر ایک راوی هر وقت موجود رهتا هے جو زائرین کو حضرت معصومه ( س ) کی زندگی کے مختلف پهلووں کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاه کرتا رهتا هے. اس نمائش میں گذشته پانچ سال سے زائرین کو خدمات پیش کی جارهی هیں. اور اب تک زائرین کی بهت بڑی تعداد اس نمائش سے استفاده کر چکی هے. یه نمائش هر روز صبح 9:30سے 1 بجے ظهر اور سپهر 5 بجے سے رات کے 9 بجے تک کھلی رهتی هے.