حرمِ مطہر نیوز: حرم مطہر حضرت فاطمه معصومہ قم سلام اللّہ علیھا میں حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام کی شہادت کی مناسبت سے حرم مطہر بین الاقوامی دفتر شعبہ اردو کی جانب سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
جس میں نظامت کے فرائض مولانا غلام پنجتن مبارکپوری نے انجام دیے
، مولانا سید محمد جواد رضوی نے قرآنِ کریم کی تلاوت کی اور حجّت الاسلام مولانا علی عباس خان صاحب نے مجلسِ عزا سے خطاب کیا اور سیرتِ امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام کو اجاگر کیا۔۔!!
مجلس کے بعد انجمنِ در معصومه سلام اللّٰه علیھا نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیے
عزادارانِ جنابِ سیِّدہ سلام اللّٰه علیھا نے بیبی معصومہ قم سلام اللّٰه علیھا کے حضور عزاداری کے ذریعے پرسہ پیش کیا۔۔!!
مجلسِ عزا میں زائرین اور مجاورین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اور آخر میں تبرّک تقسیم کیا گیا۔۔!!