حرم مطہر نیوز: حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں شھادت امام رضا علیہ السلام کے موقع پر ادارہ بین الملل۔ شعبہ اردو کی جانب سے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے حجت الاسلام مولانا سید حیدر عباس رضوی صاحب نے خطاب کیا جبکہ سید احسن عباس رضوی نے مرثیہ اور نوحہ خوانی کی۔
نظامت کی ذمہ داری جناب سید شفیع حیدر رضوی صاحب نے انجام دی۔
مجلس عزا میں اردو زبان زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔