حرم مطہر نیوز: حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں عشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے حرم مطہر کے بین الاقوامی دفتر شعبہ اردو کی جانب سے یکم محرم الحرام سے دھم محرم الحرام تک مجالس منعقد ہوئیں ۔ مجالس سے خطاب حجت الاسلام و المسلمین مولانا غلام عباس رئیسی صاحب نے کیا۔ جبکہ قاری قرآن جناب محمد بشارت امامی صاحب نے تلاوت کی ذمہ داری انجام دی ۔ شعراء کرام جناب عباس ثاقب ، جناب محمد اصغر رضوی ، جناب سید احسن عباس رضوی اور جناب علی امام معروفی صاحب نے امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
نظامت کی ذمہ داری جناب سید شفیع حیدر رضوی اور جناب سید اقتدار عباس نے انجام دی
مجالس عزا میں پاکستان ، ھندوستان سمیت دنیا بھر کے اردو زبان زائرین نے شرکت کی ۔