حرم مطہر نیوز: حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں آپ کی ولادت کے موقع پر ادارہ بین الملل۔ شعبہ اردو کی جانب سے ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا
جس سے حجت الاسلام مولانا سید نصرت عباس بخاری صاحب نے خطاب کیا جبکہ پاکستان سے تشریف لائے خصوصی مھمان جناب علی صفدر نے اپنے کلام سے محفل کو چار چاند لگا دئیے ۔ نیز جناب مسلم مھدوی ۔ جناب حیدر جعفری جناب غلام پنجتن مبارکپوری اور جناب سید سرور اعظمی نے جناب معصومہ سلام اللہ علیہا کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
جشن کی محفل میں دنیا کے مختلف ممالک کے زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔