حرم مطہر نیوز: حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں جناب زینب سلام اللہ علیہا کی وفات کے سلسلے میں حرم مطہر بین الاقوامی دفتر شعبہ اردو کی جانب سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے پاکستان سے تشریف لائے مھمان خطیب حجت الاسلام مولانا مدد علی ملاح نے خطاب کیا اور جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی عظمت پر روشنی ڈالی۔ مجلس کے بعد عزاداران جناب سیدہ نے بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کے حضور عزاداری کے ذریعے پرسہ پیش کیا۔
مجلس عزا میں زائرین اور مجاورین کی قابل دید تعداد نے شرکت کی۔ اور آخر میں تبرک تقسیم کیا گیا۔